نئے بریک لیدر بھی بریک نہیں بناتے اور ختم بھی جلدی ہو جاتے ہیں کیا وجہ ہے؟

نئے بریک لیدر بھی بریک نہیں بناتے اور ختم بھی جلدی ہو جاتے ہیں کیا وجہ ہے؟

 کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ بریک لیدر نئے ڈلواتے ہیں لیکن بریک پھر بھی نہیں لگ رہی اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں اور کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ تھوڑے ہی دنوں کے بعد یا ایک دو ماہ میں بریک شو بھی کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں آخر یہ سب کیوں ہوتا ہے بریک لیدر نئے ہونے کے باوجود بھی بریک نہ بننے کی سب سے پہلی وجہ اس کے ہب میں ڈرم والے حصے کا فالٹ بھی ہوتا ہے

خراب ڈرم نئے بریک لیدر کو بھی گرپ بنانے میں مسئلہ کرتے ہیں  دیتے بلکہ الٹا بریک لیدر کے اوپر جو ڈرم میں لائنیں ہیں وہ لائنیں بریک شو کے اوپر بھی بن جاتی ہیں اور بریک لیدر بہت جلد ناکارہ ہو جاتا ہے اس کا سب سے پہلا اور آسان حل تو یہ ہوتا ہے کہ اگر بریک لیدر نئے ڈلوانے کے باوجود بھی بریک نہیں لگ رہی یا اچھا ورک نہیں ہو رہا تو آپ اس کو نیا ڈرم لگوا ئیں۔

مکینک یہ سروس فراہم کر دیتے ہیں اسے بتا دیں کہ ویل ہب کے اندر جو ڈرم ہے وہ اگر خراب ہے تو خرادئیے سے وہ ڈرم نیا لگوا دوں جب ڈرم نیا لگوانا ہو تو ساتھ نئےبریک لیدر  دیں جینین ہوں تو سب  سے بہتر رہے گا آپ ہونڈا کمپنی کے جینین لیں اس کے سائز کے مطابق ڈرم لگوا لیں کیونکہ وہ سائز بہت پرفیکٹ ہوتا ہے وہ ڈرم کو صحیح گرپ کر کے  بریک صحیح لگائے گا

یہ تو سادہ سا آسان حل ہے لیکن جن لوگوں کی بائیک کے ڈرم خراب بھی نہیں ہوتا اور بریک بھی نہیں لگ رہی وہ کیا کریں اس میں بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آپ نے جو بریک لیدر ڈالے ہیں وہ اچھی کوالٹی کے نہیں ہیں ان کے اوپر جو لیدر ہوتا ہے جو ریکمنڈڈ کوالٹی سمجھی جاتی ہے وہ ایف ایم سی ہے ایف ایم سی ایک سٹینڈرڈ کوالٹی کا لیدر ہوتا ہے جو ڈرم کو خراب کیے بنا بریک کی کوالٹی کو بہتر کرتا ہے

لیکن آج کل مارکیٹ میں پرانی باڈیوں کے اوپر ربڑ کے لیدر والے بریک شو عام طور پہ بک رہے ہیں وہ ربڑ بھی ہلکی کوالٹی کا ہوتا ہے وہ کئی بار بریک شو کی باڈی سے الگ ہو جاتا ہے اور یہ حادثے کا سبب بھی ہو سکتا ہے لیدر کو باڈی کے ساتھ جوڑنے کے لیے سلووشن استعمال کیا جاتا ہے

وہ بہت اچھی کوالٹی کا ہونا چاہیے جبکہ عام کوالٹی والے بریک شو عام کوالٹی والے سلوشن سے جڑے ہوتے ہیں اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ جب گاڑی کا ویل بھارا ہو کسی وجہ سے یا بار بار بریک لگ رہی ہو سخت گرمیوں کے دن ہو تو وہ لیدر ناقص سلوشن کی وجہ سے اس کے اوپر سے اتر جاتا ہے

اور وہ کسی حادثے کا سبب بھی ہو سکتا ہے اس لیے لیدر خریدتے وقت کوشش کریں جینین ہوں یا جینین کوالٹی کے قریب ترین ہوں اور ان کا لیدر ربڑ کی بجائے ایف ایم سی کا ہو ایف ایم سی بہت اچھی کوالٹی کا بریک شو ہوتا ہے

جو ڈرم کو خراب بھی نہیں کرے گا اور گرپ بھی اچھی ہوگی اس کی اس کے علاوہ کچھ کمپنیوں نے ایسے بریک شو متعارف کروائے ہیں جن کے لیدر کے اندر میٹل شامل ہوتا ہے جیسے تانبہ کی امیزش وہ بریک شو کی لائف کو زیادہ کرنے کے لیے گرپ کو بہتر کرنے کے لیے اپنی طرف سے وہ اس میں شامل کر دیتے ہیں تاکہ بریک شو کی زندگی کارکردگی بہتر ہو

اصول کے برعکس ہے یہ بات لیکن کچھ لوگ وقتی فائدہ دیکھتے ہیں پارٹس جب بھی استعمال کریں اس میں ان چیزوں کا بغور خیال رکھا کریں کہ وہ نقصان دہ نہیں ہے جیسے آپ نے ہونڈا کی ڈبی کے اوپر سے پڑھا ہوگا اس کے اوپر لکھا ہوتا ہے کہ یہ  جلے گا نہیں شعلہ نہیں پکڑے گا اگ نہیں پکڑے گا اس کا جو بریک شو کے اوپر لیدر ہے اس کوالٹی کا لگا ہوتا ہے کیونکہ اگر بائیک کے اندر کوئی بھی مسئلہ ہو زیادہ گرم ہو جائے بریک شو جیم ہو جائے تو وہ کیا آگ کا موجب تو نہیں ہوگا

عام طور پر ہمارا خیال ہوتا ہے جنین پارٹس بہت مہنگے ہیں لیکن کمپنی ان چیزوں کا خیال رکھتی ہے جو کہ عام گھروں میں بنانے والے بریک لیدر مینوفیکچررز ان چیزوں سے اول تو واقف ہی نہیں ہوتے اگر واقف ہوں بھی تو وہ کوالٹی نہیں دے پاتے نہ ان کے پاس وہ کوالٹی کا سلووشن ہوتا ہے

نہ لیدر ہوتا ہے پرانی باڈیوں پہ بریک شو بنا کے دھڑا دھڑ بیچے جا رہے ہیں اور لوگ سستے کے چکر میں خریدے جا رہے ہیں وہ مہینہ ڈیڑھ بڑی مشکل سے چلتے ہیں اس لیے یہ ڈنگ ٹپاو سسٹم زیادہ عرصہ کام نہیں کرتا

اس سے جان چھڑائیں وقتی فائدہ نہ سوچیں ریکمنڈڈ کوالٹی پارٹس کا استعمال کریں مارکیٹ میں مناسب قیمت میں کچھ کمپنیاں بریک لیدر فراہم کر رہی ہیں جن کا برانڈ اچھی کوالٹی کا ہے ہونڈا کے جینین کوالٹی کے لیدر سے آدھی قیمت میں آپ کو بہت شاندا مارکیٹ میں مل سکتے ہیں

لیکن خدارا اس پر کمپرومائز نہ کریں کیونکہ بریک شو بریک فیل ہونے کا مطلب اپنی زندگی کو داؤ پر لگانا ہے امید ہے میری ان گزارشات سے موٹر سائیکل چلانے والوں کو فائدہ ہوگا جن کو بریک کا مسئلہ ہے ان دو باتوں کو مدنظر رکھیں بریک شو کیسے ہوں کوالٹی کیا ہو ڈرم کو دوبارہ لگوا لیں تو ان کا یہ بریک کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ جب بھی ٹیوننگ کروائیں بریک لیدر نکالیں انکو اندر سے صاف کروائیں لیدر کے جو سپرنگ ہیں ان کو گریس لگوائیں اور فٹنگ کے بعد ویل کو گھما کے یہ چیک کریں کہ کیا وہ زیادہ ٹائٹ تو نہیں ہو گیا بریک کوایڈ جسٹ کریں اور بریک لیور پتری جو ہب کے باہر ہے اس کو بھی ہلکا ائل لگائیں

تاکہ اس کا فنکشن بہتر ہو اور اگر بریک کی فرنٹ کیبل جیم ہے تو بریک کیبل کو بھی تبدیل کر لیں ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے آپ بریک نا لگنے یا بریک لیدر جلدی خراب ہونے کے مسئلہ سے چھٹکارا پا سکتے ہیں 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart