موٹر سائیکل سی ڈی ستر میں آلٹر چین گراری سیٹ لگانا چاہیے یا نہیں ؟ فائدے اور نقصانات

موٹر سائیکل سی ڈی ستر میں آلٹر چین گراری سیٹ لگانا چاہیے یا نہیں ؟ فائدے اور نقصانات

اج کل موٹر سائیکل میں آلٹر چین گراری سیٹ کا رحجان کافی زیادہ ہوتا جا رہا ہے خاص طور پر سی ڈی 70 میں ایک عمومی خیال یہ کیا جاتا ہے کہ الٹر چین گراری سیٹ لگانے سے موٹر سائیکل کی سپیڈ زیادہ ہو جاتی ہے پٹرول کا خرچ کم ہو جاتا ہے اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ایک جائزہ لیں گے کہ کیا واقعی یہ بات ٹھیک ہے یا الٹا اس کا نقصان ہوتا ہے؟

سب سے زیادہ کراچی میں الٹر چین گراری سیٹ میں 38/15 کا استعمال کیا جاتا ہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 90 فی صد موٹر سائیکل میں 15/ 38 کے سائز میں چین گراری سیٹ استعمال کیے جاتے ہیں اخر کیا وجہ ہے موٹر سائیکل سی ڈی 70 کو تیار کرنے والی تمام کمپنیاں 41/14  سائز(گراری کے دندوں کی تعداد) ہی استعمال کرتی ہے اخر اس کی کوئی وجہ ہوگی؟

پہلے ہم بات کرتے ہیں الٹر گراری سیٹ  15/  38کا اس کے کیا ممکنہ نقصانات ہو سکتے ہیں موٹر سائیکل کی پک اپ کم ہو سکتی ہے پچھلی گراری چھوٹی فرنٹ بڑی کر دینے سے اس کی پہلی جو پک اپ ہے اس پہ اثر پڑتا ہےاس کے علاوہ انجن پر زیادہ زور پڑتا ہے ایک سادہ سی بات ہے اگر انجن پر زیادہ زور پڑے گا تو فیول زیادہ لگے گا بچت نہیں ہوگی

اور خاص طور پر جب دو سواری ہوں اور چڑھائی پہ موٹر سائیکل جا رہی ہو تو انجن پر زیادہ بوجھ پڑنے سے انجن گرم ہونے کا امکان زیادہ ہو جاتا ہےغلط گیرنگ کی وجہ سے انجن کی لائف کم ہو سکتی ہےچین گراری سیٹ جلد گھس جاتا ہے۔

اگر اس کی کوالٹی اچھی نہ ہو اور غلط سائز جو میچ نہ کرتے ہوں ان کی وجہ سے چین کا رزلٹ کی لائف اور بھی کم ہو سکتی ہےموٹر سائیکل جھٹکے دے سکتی ہےاور ریڈنگ مسلسل ایک جیسی نہیں رہ سکتی اس میں اچانک کمی بیشی ہو سکتی ہےالٹر چین گراری سیٹ لگانے سے موٹر سائیکل کے آر پی ایم میں جو تبدیلی اتی ہے وہ براہ راست فیول اور انجن کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے۔

ایک اور بات واضح کر دیں کہ اگر صحیح دانتوں والا اچھی کوالٹی کا آلٹر چین گراری سیٹ  لگا ہو تو ضروری نہیں کہ وہ 100 فیصد ہی نقصان دے لیکن لوکل مینوفیکچرر کوالٹی پر زیادہ دھیان نہیں دیتے نہ ان کو مکمل معلومات ہوتی ہیں کہ پچھلے دانت اور فرنٹ گراری کے کتنے دانت والی ان کا صحیح کمبینیشن بنے گا

اس لیے اگر کمبینیشن ٹھیک نہیں تو پھر اس کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہوگی کمپنی نے سالہا سال کی ریسرچ کے بعد سی ڈی 70 کے انجن کے لیے فرنٹ 14 دندے پچھلی گرای کے 41 ریکمنڈ کیے ہیں تو اس کی کوئی وجہ ہے۔

کیا کمپنی کو نہیں معلوم کہ 38/15 بھی لگ سکتا ہے وہ کیوں نہیں لگاتے اس لیے کہ38 15 کا کمبینیشن موٹر سائیکل کے انجن سے مطابقت نہیں رکھتا اور 14/41 کا کمبینیشن انجن کی پاور اس کے گیئر اس کا سسٹم اس کے مطابق کمپیٹیبل ہے تو ہمیں اپنے تجربات کی بجائے کمپنی کی تجویز کردہ سائز اور کوالٹی کے پارٹس ہی استعمال کرنے چاہیے.

موٹر سائیکل میں 15/ 38 کا آلٹر چین گراری سیٹ اگر زیادہ دو سواریوں کا استعمال ہو چڑھائی والا ایریا ہو پہاڑی علاقہ ہو تو کوئی فائدہ نہیں ہے اس کا الٹا نقصان ہے انجن پہ لوڈ پڑے گا فیول زیادہ لگے گا اس لیے 14/41 والا سیٹ ہی لگانا چاہیے۔

ویسے آلٹر چین گراری سیٹ میں اور بھی کمبینیشن بنائے جاتے ہیں جیسے جیسے پچھلی گراری کے دانت کم ہوتے جاتے ہیں فرنٹ گراری کے دانت زیادہ ہوتے جاتے ہیں یہ لوکل تجربات ہیں مکینک حضرات کے یہ کوئی کمپنی کی ریسرچ کا نتیجہ نہیں ہے۔

یہ ریس لگانے والے لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ اس آلٹر چین گراری سیٹ سے ان کی بائیک کی سپیڈ زیادہ ہو جائے گی یہ وہ تجربات کرتے ہیں اصولی طور پر یہ بات غلط ہے اور کہیں اس چیز کی کوئی بات ضابطہ تصدیق نہیں ہوئی کہ یہ کمبینیشن بہترین ہے۔

کمپنی ہمیشہ نئے ماڈل متعارف کرانے سے پہلے سالوں ریسرچ کرتی رہتی ہے کہ کون کون سی تبدیلیاں کی جائیں اس کے بعد جو ضروری اور ماہرین کی رائے ہوتی ہے اس کے مطابق موٹر سائیکل میں تبدیلی کی جاتی ہے

جیسے کچھ عرصہ پہلے تک موٹر سائیکل میں ویل سلیو لگ کے آ رہی تھی آج کل سی ڈی 70 کے نئے ماڈل میں ویل سلیو نہیں ہے تو کمپنی نے جب بھی کوئی تبدیلی کرنی ہوتی ہے پہلے اس کا ڈیزائن اس کے مطابق تیار کرتی ہے کہ اس میں کون سا پرزہ ریپلیس کرنا ہے یا کون سا اضافہ کرنا ہے

اس کے مطابق اس کو ڈیزائن کیا جاتا ہے یہ مکینک جو ہیں آلٹر چین گراری سیٹ یا دیگر پارٹس کے تجربات کرتے رہتے ہیں چونکہ اس کا ڈیزائن نہیں تبدیل نہیں کر سکتےبس اس میں الٹر چیز لگا دیتے ہیں انجن اور باقی چیزیں وہی ہوتی ہیں تو پھر کمپیٹیبل کیسے ہوں گی؟

اس لیے بہتر یہی ہے کہ جو کمپنی کی ریکمنڈیشن ہے اس کو فالو کرتے ہوئے اسی سائز کا چین گراری سیٹ استعمال کیا جائے لوکل تجربات سے گریز کرنا ہی بہتر ہے۔

نوٹ اگر کسی دوکاندار کو چین گراری سیٹ چاہیئے تو اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتا ہے۔03114366443 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart