اکثر لوگ یہ پوچھتے ہیں کہ موٹر سائیکل کے چین گراری سیٹ کی لائف کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے؟ کیونکہ جب بھی گراری سیٹ ڈالتے ہیں چند مہینوں میں وہ خراب ہو جاتا ہے کبھی گراری کی آواز آنے لگتی ہے کبھی چین بار بار اترتا ہے کبھی چین ڈھیلا ہو جاتا ہے اور کبھی کبھار تو چین ٹوٹ بھی جاتا ہے
خدانخواستہ دوران سفر اگر چین ٹوٹ جاتا ہے یا چین کور میں وہ پھنس جاتا ہے تو کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے میں اس آرٹیکل میں ان ساری چیزوں کو ڈسکس کروں گا کس طرح سے ہم چین گراری سیٹ کی کارکردگی کو یا اس کی لائف کو زیادہ کر سکتے ہیں ہمیں کس طرح اس کی دیکھ بھال کرنی چاہیے
کس طرح کا چین گراری سیٹ استعمال کرنا چاہیے یہ ساری چیزیں اس آرٹیکل میں ہم زیر بحث لائیں گے سب سے پہلی بات جب بھی چین گراری سیٹ ڈلوائیں کوشش کریں اچھی کوالٹی کا ہو اگر بجٹ کم ہو تو پھر کوئی بھی درمیانی کوالٹی کا لے لیں
لیکن بہت عام کوالٹی کا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اگر آپ چین گراری سیٹ عام کوالٹی کا ڈلوائیں گے تو اس کی لائف ویسے ہی کم ہوگی لیکن مزدوری اس کی اتنی ہی لگے گی مکینک کو اس بات سے کوئی غرض نہیں آپ کوئی بھی چین گراری سیٹ لے آئیں گے اس نے مزدوری اتنی ہی لینی ہے۔
تو آپ اچھا لے آئیں یا برا لیں اس نے اپنی مزدوری لینی ہے مارکیٹ میں بہت سارے گراری سیٹ دستیاب ہیں اپ اپنے بجٹ کے مطابق مناسب انتخاب کر سکتے ہیں اب آتے ہیں اس بات کی طرف کہ کراری سیٹ کی کارکردگی کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
سب سے پہلے جب آپ چین گراری سیٹ تبدیل کرنے لگیں تو مکینک کو یہ واضح طور پر بتا دیں کہ گراری سیٹ تبدیل کرتے ہوئے اگر گراری کٹ کا بیرنگ خراب ہو وہ تبدیل کرے اگر ویل ہب کے بیرنگ خراب ہیں خاص طور پہ پچھلی ویل کے تو اس کو بھی تبدیل کریں اس دوران ویل ہب کھلا ہوتا ہے اس میں لگی ہوئی ڈرم ربڑ نظر آرہے ہوتے ہیں اگر وہ ٹوٹے ہوئے ہیں 50 پرسنٹ خراب ہو چکے ہیں تو وہ ڈرم ربڑ بھی تبدیل کریں۔
اس کے علاوہ ایک اور چیز آپ نے نوٹ کی ہوگی کہ چین بار بار ڈھیلا ہوتا ہے اس کی بھی ایک دو اور وجوہات ہوتی ہیں چین بذات خود اچھا ہو یا برا وہ الگ چیز ہے وہ آگے چل کے بتاؤں گا کہ اگر چین عام کوالٹی ہو تو کیا ہوتا ہے یہاں پہلے یہ بتاؤنگا کہ چین بار بار ڈھیلا کیوں ہوتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ چین ایڈجسٹر جو ہوتی ہیں جن کو عام فہم زبان میں چین چڑیاں بولتے ہیں ان کو خراب ہونے کے بعد بھی بار بار استعمال میں لایا جاتا ہے اس کی چوڑیاں خراب ہو چکی ہیں تھوڑے سے جمپ کے ساتھ خود دوبارہ چڑیاں اپنے بیلنس کو خراب کر دیتی ہیں ٹو چین لٹک جاتا ہے چیک نٹ ٹوٹکا نا لگائیں
نمبر دو ویل گوٹ یا ویل سلیوجس کو بولا جاتا ہے جو کہ 70 کے نئے ماڈل میں تو اب نہیں آتی پرانے ماڈلوں میں آتی ہے ویل سلیو کی اگر چوڑی خراب ہو وہاں سے چین کو ٹائٹ کیا جاتا ہے اس کا نٹ ایک بار ٹائٹ کر بھی دیں تو تھوڑے دنوں کے بعد وہ دوبارہ ڈھیلا ہو جاتا ہے
اس کے ڈھیلے ہونے سے چین کو جو ٹائٹ کیا ہوتا ہے وہ سیٹنگ خراب ہو جاتی ہے چین پھر ڈھیلا ہو کے نیچے لٹک جاتا ہے چین لٹکنے کی اس کے علاوہ تیسری وجہ جو ہو سکتی ہے وہ چین کا لمبا ہونا چین لمبا اس صورت میں ہوتا ہے جب اس کی ہارڈنس کم ہو گریڈ لو کوالٹی کا ہو سٹینڈرڈ ہارڈنس 45 ایم این (میگا نیز) ہوتی ہے اس سے نیچے اگر چین کے ہارڈنس ہوگی تو وہ کچھ عرصے بعد تھوڑا سا لمبا ہو سکتا ہے
پھر آپ نے کئی دفعہ چین کی کنڈیاں نکلوا کے اس کا سائز پورا کیا ہوگا تو اگر چین کا فالٹ ہو تو چین کو آپ اتار کے نئے چین کے ساتھ دونوں سرے ملا کے برابر رکھ کے اس کی پیمائش کریں اگر چین لمبا ہو گیا ہے تو وہ کنفرم چین کا فالٹ ہے لیکن اگر چین لمبائی برابر ہے چین لمبا نہیں ہوا تو ڈھیلا ہو رہا ہے تو چین کا کوئی فالٹ نہیں ہے
ڈھیلے ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کو ٹائٹ کرنے والی دو مین چیزیں ہیں چین ایڈجسٹر چین چڑیاں اور ویل سلیو ہیں انکو تبدیل کریں اور اچھے سے اس کو ٹائٹ کریں اب چین گراری سیٹ کی فٹنگ کے دوران اس کے بیرنگ بھی ٹھیک ہیں یا آپ نے تبدیل کرا لیئے ہیں ڈرم برابر ٹھیک ہے یا نئے تبدیل ہو گئے یہ ساری چیزیں بالکل ٹھیک ہونی چاہیے
مزدوری میں تھوڑا بہت فرق پڑے گا اور آپ کی گاڑی بار بار کھلے گی نہیں اب آپ نے چین گراری سیٹ ڈلوا لیا تین چار دن چلانے کے بعد دوبارہ پھر مکینک کے پاس جائیں کہ اس کو دوبارہ فائنل ایک بار ٹائٹ کردیں
یہ کام کرنے کے بعد اگر چین کور ابھی تک نہیں لگا ہوا تو ضرور لگوائیں بہتر ہے جب آپ نے گراری سیٹ ڈلوایا تھا اسی وقت دیکھ لیں اور ضرورت ہو تو لگوا لیں نہ لگنے سے چین گراری سیٹ کی کارکردگی 50 پرسنٹ کم ہو جائے گی
اور اگر چین کوار لگا ہو لگا ہوگا تو 50 پرسنٹ لائف زیادہ ہو جائے گی اس کے علاوہ مہینے میں کم از کم ایک بار چین کو خالی ہلکی سی گریس یا لبریکیشن کریں خاص طور پہ برسات کے موسم میں
جب آپ سروس کرواتے ہیں بارشوں کے موسم میں گاڑی پانی میں چلتی ہے تو چین کے اوپر زنگ لگ جاتا ہے گراریاں خشک ہو جاتی ہیں اور خشک گراریاں زنگ اور کٹاؤ کے عمل کو بڑھا دیتی ہوں اس سے گراری کی لائف کم ہو جائے گی اگر اپ اس کی لبریکیشن بروقت، اس کو ٹائٹ کروائیں گے تو اس کی لائف زیادہ ہوگی
لبریکیشن، ٹائم پہ ٹائٹ کروانا ٹائم پہ چین کور لگاؤ ڈرم ربڑ بیرنگ یہ ساری چیزیں ٹھیک ہوں پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اس کے علاوہ دوران فٹنگ چیک کریں مکینک کے ساتھ یہ ڈسکس کریں کہ چین گراری سنٹ فٹنگ کے بعد جب ویل گھما کے دیکھا جائے اس میں ٹاپ تو نہیں آ رہا؟
اوپر نیچے چین جمپ تو نہیں کر رہا یہ چیز اس کی لائف کو کم کر دیتی ہے اچھے برانڈ کے چین گراری سیٹ میں یہ فالٹ نہیں ہوتا سیدھا الائنمنٹ کے ساتھ چین گراری سیٹ چلتا ہے تو اس کی لائف زیادہ ہوتی ہے
اگر اس کی گراری میں ٹیڑھا پن ہے الائنمنٹ ٹھیک نہیں ہے تو گراری آواز کریں گی یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں گراری سیٹ خریدنے سے لے کے فٹنگ اور فٹنگ کے بعد آپ کی ذمہ داری کی اس کو دیکھ بھال کریں میں یقین سے کہہ رہا ہوں کہ اگر ان ساری باتوں کا آپ خیال رکھیں گے تو چین گراری سیٹ کی لائف زیادہ ہو جائے گی
بار بار ڈھیلا بھی نہیں ہوگا آواز بھی نہیں ائے گی ایک ایوریج اچھا گراری سیٹ ایوریج 25 سے 30 ہزار کلومیٹر اس کی لائف ہوتی ہے چاہے وہ آپ چھ ماہ میں پورا کر لیں چاہے ایک سال میں پورا کر لیں چین سیٹ کی لائف کو آپ نے کلومیٹر سے ماپنا ہے
نہ کہ وقت سے ایک ادمی 200 کلومیٹر روز چلاتا ہے ایک بندہ 20 کلومیٹر روز چلاتا ہے تو لامحالہ دونوں کے چین گراری سیٹ کی لاےف کم زیادہ ہوگی ان چیزوں کا خیال رکھیں ۔۔ تو انشاءاللہ آپ کا سیٹ بہترین کارکردگی دکھائے گا۔ آخری بات سی ڈی ستر کی تمام بائیک کی گراریوں کا سٹینڈرڈ موٹائی سائز چھ ایم ایم ہوتا ہے مارکیٹ میں پانچ ایم ایم والی چین گراری سیٹ سستے داموں دستیاب ہیں لیکن وہ کبھی بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکتی
نوٹ ۔ گر آپ دکاندار ہیں آپ کو گراری سیٹ کی ضرورت ہے تو اپ نیچے دیے گئے واٹس ایپ پہ رابطہ کر سکتے ہیں اپ کو درمیانی کوالٹی اچھی کوالٹی بہت اچھی کوالٹی تینوں گریڈ میں آپ کو گراری سیٹ مل سکتے ہیں اگر کسی کو ایک سیٹ چاہیے اس کے لیے معذرت خواہ ہیں ہم ہول سیل کرتے ہیں اور کم از کم آرڈر ایک کارٹن جس میں دس عدد گراری سیٹ ہوتے ہیں خریدنا ہوگا۔
WhatsApp for order: 03114366443
