موٹر سائیکل کی فیول ایوریج خراب ہو چکی ہے سمجھ نہیں آرہا کہ پٹرول زیادہ بھی ڈلواتے ہیں تو بہت جلد ختم ہو جاتا ہے پہلے تو اس طرح نہیں ہوتا تھا اب کیوں ایسے ہو رہا ہے کیا پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے اب پٹرول اتنا ڈلوایا نہیں جاتا یا اس کی ایوریج خراب ہو چکی ہے؟ اگر اس کی ایوریج خراب ہو چکی ہے تو اس کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا آج کے اس ارٹیکل میں ہم ان بنیادی باتوں پہ غور کریں گے اور اس کا حل کریں گے کہ کس طرح سے ہم فیول ایوریج کو بہتر کر سکتے ہیں؟
اگر اپ کی موٹر سائیکل معمول سے زیادہ پیٹرول استعمال کر رہی ہے تو آپ کون سے بنیادی کام کرا کے فیول ایوریج کو بہتر کر سکتے ہیں آج ہم اس پر بات کریں گے چند ایک بنیادی کام ہے جو ہر مکینک کر سکتا ہے ان کی مدد سے آپ اپنے موٹرسائیکل کی فیول ایوریج کو بہتر کر سکتے ہیں
کاربوریٹر کی صفائی اور بروقت ٹیوننگ
اگر اپ موٹر سائیکل کی ٹیوننگ بہت دیر کے بعد کرائیں گے تو لازمی طور پہ فیول ایوریج خراب ہو جائے گی اس لیے کوشش کریں مناسب وقفے کے بعد اپنی موٹرسائیکل کی ٹیوننگ کرائیں موٹر سائیکل کی ٹیوننگ کا تعلق مہینوں یا دنوں کے حساب سے نہیں ہوتا ٹوٹل کلومیٹر چل جانے کے حساب سے ہوتا ہے کہ اتنے کلومیٹر چل گئی ہے تو اب اس کی ٹیوننگ ضروری ہے ایک ایوریج موٹرسائیکل جو ہے اس کو تقریبا تین ہزار کلومیٹر چلنے کے بعد ہر حال میں ٹیوننگ کروائیں بہتر تو یہ ہے کہ 1500 سے 2 ہزار کلومیٹر کے درمیان اس کی ٹیوننگ کروا لی جائے۔
انجن آئل کی بروقت تبدیلی
اچھا انجن ائل بھی ایک ہزار سے 1200 کلومیٹر کے درمیان چینج ہونا چاہیے اگر آپ ٹیوننگ کچھ دنوں کے بعد کرانا چاہتے ہیں تب بھی اپ نے اپنی موٹر سائیکل کے انجن کا آئل ایک ہزار یا 1200 کلومیٹر چلنے کے بعد لازمی تبدیل کرانا ہے ٹیوننگ میں کاربوریٹر کی صفائی بہت اہم ہے موٹر سائیکل اگر تیل زیادہ لے رہی ہے تو مکسچر سیٹ کرائیں ایئر مکسچر کی سیٹنگ بہت ضروری ہوتی ہے
ائیر فیول مکچر کی ایڈجسٹمنٹ سے فیول ایوریج میں بہتری لائی جا سکتی ہے کاربوریٹر فلوٹ اور نیڈل وال بھی چیک کروائیں ائیر فلٹر کی تبدیلی یا صفائی گندا ایئر فلٹر انجن کو صحیح طرح سے ہوا نہیں دیتا اگر وہ خراب ہو چکا ہو چوک ہو چکا ہو تو اس کو نیا لگائیں اگر نیا ہو صرف دھول مٹی ہو تو اس کو پریشر ہوا کے ساتھ صاف کریں اس سے اس کی کارکردگی دوبارہ سے ٹھیک ہو جائے گی۔
سپارک پلگ کی تبدیلی
پلگ اگر عام کوالٹی کا ہو وہ اتنی پاور سے کرنٹ پاس نہیں کرے گا اور اس کا بہترین طریقہ چیک کرنے کا یہ ہے اگر پلگ آپ نکال کے دیکھیں اگر وہ ہلکا ائلی، زیادہ کاربن، گیلا پن بلیک کلر کا ہو تو اس کا مطلب ہے فیول ایوریج خراب ہو چکی ہے گاڑی فیول زیادہ لے رہی ہے اگر سپارک پلگ ہلکا براؤن خشک نکلے اس کا مطلب ہے گاڑی نارمل فیول ایوریج ٹھیک ہے مناسب فیول کے ساتھ چل رہی ہے بہت زیادہ سفید پلگ بھی اچھی بات نہیں اس میں بھی کئی مسئلے بن جاتے ہیں
سب سے بہترین براؤن اور خشک پلگ ہونا ضروری ہے اگر پلگ تبدیل کرنے والا ہے تو اس کو تبدیل کریں اگر اس کی نب جو ٹپ فرنٹ کی ہے ابھی ٹھیک ہے کرنٹ صحیح پاس کر رہا ہے صرف صفائی ہونے والی ہے تو اس کو صاف کر کے دوبارہ لگایا جا سکتا ہے۔
ٹائیر کا پریشر
ایک اور بڑی دلچسپ بات یہاں آاپ کو بتاتے چلیں جو عام لوگوں کو نہیں پتہ ٹائر پریشر کا بہت عمل دخل ہوتا ہے خاص طور پہ پچھلے ٹائر کا پریشر اگر کم ہو تو گاڑی کا انجن زیادہ ریزسٹنس لیتا ہے اور اس کو اپنی سپیڈ نارمل کرنے میں دقت ہوتی ہے تو فیول زیادہ لگتا ہے باقاعدگی سے پچھلا ٹائراوراگلے ٹائر کا ہوا کا پریشر جو منظور شدہ سٹینڈرڈ ہے یا آپ کی سواری کے مطابق زیادہ تر سنگل ہے یا ڈبل ہے ایک سٹینڈرڈ اس کے مطابق جو پیمانہ ہے اتنا ہوا کا پریشر رکھیں گے تو گاڑی کا انجن زیادہ زور نہیں لے گا
نارمل سپیڈ لے گا اور فیول ایوریج اچھی ہوگی گاڑی چلے گی۔ یہ بھی ایک اہم ایشو ہوتا ہے لوگ ہوا کا خیال نہیں رکھتے تو یہ پھر پٹرول زیادہ استعمال ہوتا ہے اسی طرح سے اگر بائیک کے ویل رم ٹیڑھے ہیں تاریں ڈھیلی ہیں تو وہ جب سپیڈ میں بائیک چلتی ہے تو وہ غیر محسوس طریقے سے بہت سارے کلومیٹر بن جاتے ہیں جو وہ لیفٹ رائٹ وہ ہلکی ہلکی موومنٹ ہے بجائے کہ وہ سیدھا چلے زیادہ کلومیٹر چلے لیکن اب وہ فاصلہ کم کرے گی لیکن کلومیٹر زیادہ بن گئے
ویل الائنمنٹ نہیں ہے تو وہ تو آپ دائیں بائیں جھول رہی ہے تو اس نے اپنی لائنمنٹ کو برقرار نہیں رکھنا وہ فیول زیادہ لے گی۔
چین کی ایڈجسمنٹ
بائیک کا چین زیادہ ٹائٹ ہوگا تو گاڑی زیادہ زور لگے گی زیادہ زور لگنے کا مطلب ہے انجن کو پاور لگانی پڑے گی اور وہ فیول زیادہ لے گا چین زیادہ ڈھیلا ہونا بھی ضروری نہیں ہے اس لیے بیلنس رکھیں
بریک شو
اس کے بعد ہم دیکھیں گے اگر بریک شو ٹائٹ ہیں وہ رگڑ کھا رہے ہوں تو بھی گاڑی کے انجن پہ لوڈ زیادہ ہوگا لوڈ زیادہ ہونے کا مطلب ظاہری بات ہے پٹرول زیادہ استعمال ہوگا تو بریک شو نارمل ہوں وہ ٹائٹ نہیں ہونی چاہیے ڈرم میں اس کو سادہ طریقے سے بھی پہچان کر سکتے ہیں کہ ڈرم اگر گرم ہو رہا ہو پچھلا یا اگلا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ بریک شو بھاری ہے یا ٹائٹ زیادہ ہے تو اس چیز کو بھی ٹھیک کریں اس سے بھی گاڑی نارمل چلے گی جب نارمل پاور کے ساتھ متواتر چلے گی تو پٹرول ایوریج خود بخود بہتر ہو جائےگی۔
پٹرول لیکیج
پٹرول لیکیج کو بھی چیک کریں گے ٹینکی کے نیچے سے یا پٹرول کاک جو ہے اس میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے جس کی وجہ سے گاڑی کا پٹرول زمین پہ گرتا ہے کھڑی گاڑی ہے یا کاربوریٹر سے اوور ہو جاتی ہے پٹرول ضائع ہو جاتا ہے تو وہ پھر ظاہر ہے جب پٹرول ضائع ہو رہا ہے آپ کے استعمال میں نہیں آ رہا آپ کو یہ لگتا ہے کہ اس کی ایوریج خراب ہو گئی ہے۔
اصل میں وہ ایوریج نہیں خراب ہوتی بلکہ پٹرول جب ایک لیٹر ہے تو اس میں سے 25 پرسنٹ ضائع ہو گیا 75 پرسنٹ آپ کے استعمال میں اآیا اور لگے گا کہ پیٹرول ڈلوایا زیادہ تھا بائیک کم چلی ہے۔ پیٹرول ضائع تو نہیں ہو رہا یہ دیکھنا ضروری ہے اوور تو نہیں ہو رہا
ڈرائیونگ سٹائل
آپ کا ڈرائیونگ سٹائل بھی بہت اہمیت کا حامل ہے بہت زیادہ سپیڈ میں چلانا پھر بار بار بریک لگانا یک دم بریک لگانا پھر یک دم ریس دینا ہمیشہ بیلنس طریقے سے چلائیں ،مناسب درمیانی سپیڈ کے ساتھ چلائیں بار بار بریک سے گریز کریں یہاں بریک زیادہ لگانے کی ضرورت پیش آ رہی ہے اس ایریا میں ہلکی سپیڈ کر لیں نہ کہ یک دم بریک لگائیں یک دم ریس یہ آپ کا ڈرائیونگ سٹائل بھی پٹرول کی ایوریج کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مکینک حضرات سے بھی گزارش ہے کہ وہ صرف کسٹمر کے فیول ایوریج بہتر کرنے کی بات پر اسکرو کے ساتھ کاربوریٹر کو کم زیادہ کر کے سیٹنگ کرنے کی کوشش نہ کریں آپ کو مناسب طریقے سے کاربوریٹر کو چیک کریں کھولیں اس کی صفائی کریں اس میں ٹیوب سلائی کا ایشو ہے فلوٹ کا نیڈل وال کا کوئی چیز ریپلیس ہونی ہے وہ چیک کریں اس کو بغورشاہدہ کریں اس کے بعد اس کو دوبارہ صحیح طریقے سے کمپنی کی سٹینڈرڈ فٹنگ کے مطابق کریں۔
لازمی طور پہ فیول کی ایوریج بہتر ہو جائے گی میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے اس آرٹیکل کو پڑھنے کے بعد ایک عام ادمی بھی اپنی بائیک کی فیول ایوریج کو بہتر کرنے کے لیے دی گئی گزارشات پر عمل کرے گا اور مکینک حضرات سے بھی گزارش ہے کہ وہ صرف ٹیوننگ نہ کریں یا پٹرول ایوریج کو بہتر کرانے کے لیے آنے والے کسٹمر کی بات کو غور سے سنیں ساری چیزوں کا جائزہ لیں
بائیک کا مالک جو ہے اس سے ڈسکس کریں ساری چیزیں پوچھیں کنفرم کریں بائیک کا جائزہ لیں اس کے مطابق اس کی مرمت کریں جو ضروری دیکھنا ہے وہ اس کو بھی بتائیں کسٹمر کو اپنی بائیک کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے، پھر ایوریج کو بہتر کرنے کے لیے کس طریقے سے وہ اس پر عمل کرے تو اس کی پٹرول کی بچت ہو سکتی ہے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کاربوریٹر بالکل خراب ہے اب ناکارہ ہو چکا ہے اس میں بہت ساری چیزیں خراب ہو گئی ہیں اور ہر مہینے ایک ایک کر کے تبدیل کرانے کے بجائے ایک ہی بار کاربوریٹر کو تبدیل کریں
اگر اپ کا بجٹ اجازت دے تو جاپان کا کاربوریٹر سب سے اچھا ہوتا ہے تھوڑا مہنگا ہوتا ہے لیکن وہ آپ کے پیسے اس طرح پورے ہو جاتے ہیں جب پٹرول کی اچھی ایوریج دے گا آپ کے پیسے خود بخود پورے ہو جائیں گے۔
دوسری صورت میں بجٹ فرینڈلی چائنا کا کوئی بھی اچھے برانڈ کا اپ کاربورٹر لگائیں ہماری ویب سائٹ پر بھی کاربوریٹر کی تصویر، قیمت موجود ہے آپ ہمارے سے بھی ۔کاربوریٹر خرید سکتے ہیں۔
نوٹ ۔ اگر کسی دوکاندار بھائی ، ہول سیلرکوکاربوریٹر کا سٹاک چاہیئے تو وہ نیچے دیئے گئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتا ہے
03114366443
