اگر کبھی خدانخواستہ موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ ہو جائے یا کسی بھی وجہ سے زیادہ باڈی پارٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیں تو وہ کون سے ایسے موٹر سائیکل سپیئر پارٹس ہوتے ہیں جن کو مرمت نہیں کرانا چاہیے بلکہ نئے لگانے چاہیے اس حوالے سے آج ہم مختصر آپ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
سب سے پہلی بات اگر خدانخواستہ موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ ہو جائے تو عموما فرنٹ سب سے زیادہ حصہ ٹیڑھا یا خراب ہوتا ہے اور فرنٹ کے حصے میں سب سے پہلے بائیک کے فرنٹ شاک، ہیڈ لائٹ،ہینڈل عینک، ہینڈل، مڈگارڈ ، ویل رم شامل ہوتے ہیں اگر خدانخواستہ آپ کی بائیک کا ایکسیڈنٹ ہو جاتا ہے فرنٹ شاک ٹیڑھے ہو جاتے ہیں تو آپ ان کے اندر موجود راڈ کو سیدھا کرانے کی بجائے نئے ڈلوائیں اگر باٹم بھی خراب ہو گئے ہیں یا ٹوٹ گئے ہیں تو مکمل شاک لگائیں۔
کبھی بھی فرنٹ شاک راڈ کو سیدھا کرا کے استعمال نہیں کرنا چاہیے وہ 100 پرسنٹ کارکردگی نہیں دے سکتے اسی طرح اگر مڈگارڈ معمولی ڈنٹ پڑاہے تو وہ ٹھیک ہو سکتا ہے لیکن زیادہ ٹیڑھا ہونے کی وجہ سے آپ اس کو نیا لگا دیں موٹر سائیکل کی فرنٹ شیپ بہت بری لگے گی اس لیے نیا لگائیں۔
اس کے علاوہ اگر فرنٹ ویل رم ٹیڑھا ہو جائے اگر زیادہ ٹیڑھا ہے تو اس کو سیدھا نہیں کروانا چاہیے وہ 100 پرسنٹ سیدھا نہیں ہوگا تھوڑی بہت اس میں گنجائش رہ جائے گی اور سپیڈ میں جا کے وہ موٹر سائیکل کو اچھے طریقے سے چلانے میں مددگار ثابت نہیں ہوگا اس لیے اگر ویل رم زیادہ ٹیڑھا ہو تو نیا لگائیں نئی تاریں لگوائیں ۔
اس کی الائنمنٹ صحیح طریقے سے کروا کے لگائیں اگر ہینڈل کی عینک ٹیڑھی ہو جائے تو اس کو خرادیہ سے سیدھا کروا کے لگانے کی بجائے نئی لگائیں کیونکہ وہ بہت زیادہ مہنگی نہیں ہوتی اور خرادیے کی مزدوری زیادہ نہ بھی ہو تو نئی عینک کی آدھی قیمت کے برابر ضرور ہوتی ہے اور پھر وہ اگر اچھے طریقے سے سیدھی نا ہو تو مزدوری بھی ضائع ہو گئی ۔
اگر ہینڈل ٹیڑھا ہو جائے اس کو سیدھا نہیں کروانا چاہیے ہینڈل نیا لگانا چاہیے ہینڈل کو 100 فیصد صحیح نہیں کر سکتے کمی بیشی رہ سکتی ہے اس لیے ہینڈل نیا لگانا چاہیے اور اگر ہیڈلائٹ کا کوئی حصہ ٹوٹ جائے جیسے ہیڈ لائٹ کیس ہے شیشہ ہے یا ہیڈلائٹ کڑا ہے تو وہ اگر باقی چیزیں ٹھیک ہو تو کوئی ایک چیز تبدیل کر کے آپ کام چلا سکتے ہیں۔
لیکن اگر ساری ہیڈ لائیٹ ٹوٹ جائے تو پھر اس کا کوئی حل نہیں پھر نئی لگانی چاہیے اسی طرح سے اگر پچھلے حصے میں سے ویل رم ، مڈگارڈ ٹیڑھا ہو جائے زیادہ مسئلہ ہو یا ٹوٹ جائے تو اس کا مرمت کی طرف جانے کی بجائے نیا لگانا چاہیے اسی طرح دیگر پارٹس میں جیسے بریک پیڈل ہے وہ زیادہ ٹیڑھا ہو جائے اس کو سیدھا کروا کے نہ لگائیں نیا لگائیں ۔
یہ چیزیں بہت زیادہ مہنگی نہیں ہوتی لیکن اگر ٹیڑھی ہو ں ان کو سیدھا کرا کے استعمال کیا جائے تو آپ کے لیے دوبارہ مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے موٹر سائیکل اگر ٹیڑھی چلے گی تو دوبارہ ایکسیڈنٹ کا باعث بن سکتی ہیں یا دوران ڈرائیونگ کی چیز اس طرح اچانک سے ٹوٹ سکتی ہے کیونکہ ٹیڑھی چیز کو جب سیدھا کیا جاتا ہے تو اس میں وہ پاور نہیں رہتی دوران استعمال وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے۔
اس طرح کا رسک نہیں لینا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ موٹر سائیکل کو ویلڈنگ کر کے مرمت نہ کیا جائے اور اگر ویلڈنگ کی ضرورت پڑ بھی جائے تو اس کی بیٹری کو ڈس کنیکٹ کریں پلگ سے پلگ اڈاپٹراتاریں پھر ویلڈنگ کی طرف جائیں فریم زیادہ ٹیڑھا ہو تو اس کا بھی کوئی حل نہیں۔
عام طور پہ خرادیہ فریم سیدھا کر دیتے ہیں لیکن اگر تھوڑا بہت ہو تو حل ہو سکتا ہے لیکن اگر زیادہ ٹیڑھا ہو جائے تو پھر اس صورت میں آپ کو نیا فریم لگانا چاہیے ٹیڑھے فریم کے ساتھ پوری کی پوری بائیک چلانے میں آپ کو ایک طرف جھکاو کا سامنا کرنا پڑے گااور آپ جلد تھک جائیں گے۔
موٹر سائیکل سپیئر پارٹس آج کل مقابلے بازی کی وجہ سے لوکل بھی بہت مناسب قیمت پر مل رہے ہیں چائنہ کے لیبل پر لوکل موٹر سائیکل سپیئر پارٹس پیک ہوتے ہیں چائنہ سے 10 پرسنٹ آرہے ہیں 90 پرسنٹ اب پاکستان میں بن رہے ہیں لیکن جن لوگوں نے پہلے چین سے منگوائے تھے اپنے لیبل میں اب وہ لوکل پارٹس پیک کر کے چائنا کے نام سے بیچ رہے ہیں۔
کوشش کریں لوکل پارٹس اچھے وینڈر کا خریدیں کسی چائنہ کے چکر میں نہ پڑیں کوالٹی وائز چیز اچھی ہو پیکنگ ہو نہ ہو کوئی اس سے مسئلہ نہیں ہوتا چیز کی فنشنگ کوالٹی سائز مٹیریل ٹھیک ہونا چاہے وہ کسی بھی نام سے بک رہی ہو وہ ٹھیک ہے برانڈ کے نام کے چکر میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔
اگر بجٹ ہے ہونڈا کی بائیک ہے تو موٹر سائیکل سپیئر پارٹس جینوئین لگائیں آج کل ہونڈا کمپنی نے موٹر سائیکل سپر پارٹس بہت کم قیمتوں میں فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے کچھ پارٹس میں 30 پرسنٹ کچھ میں 40 پرسنٹ تک کمی ہو چکی ہے اس لیے معیاری پارٹس استعمال کریں۔
امید ہے ہماری ان تجاویز سے موٹر سائیکل چلانے والے حضرات کو کافی رہنمائی ملے گی آپ اپنا کوئی کمنٹ کرنا چاہیں کوئی رائے دینی ہو فیڈ بیک دینا ہو تو ہمارے کمنٹ سیکشن میں اپ اپنی رائے سے اگاہ کر سکتے ہیں۔ اور اگر موٹر سائیکل سپیئر پارٹس منگوانے ہوں تو نیچے دیئے گئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ۔
WhatsAap .03114366443
