موٹر سائیکل کی ٹیوننگ
موٹر سائیکل کی ٹیوننگ میں کئی چیزیں شامل ہوتی ہیں بعض مکینک بھائی ان چیزوں کا خیال نہیں کرتے عارضی ٹیوننگ کر دیتے ہیں اور بائیک ٹیوننگ کے بعد بھی وہ مزہ نہیں دیتی جس کے لیے ٹیوننگ کرائی جاتی ہے اور کسٹمر جو ہے وہ نئے مکینک کی تلاش میں نکلتا ہے کہ یار اس نے ٹیوننگ اچھی نہیں کی ہے۔
میں کسی اور سے موٹر سائیکل کی ٹیوننگ کراتا ہوں ٹیوننگ اور اگر بد قسمتی سے نیا مکینک بھی ٹیوننگ کو اچھے طریقے سے جو سارے سٹیپ لینے ہوتے ہیں وہ اس طریقے سے نہ لے تو ٹیوننگ کا پھر مزہ نہیں آئے گا تو پھر رزلٹ یہ ہوتا ہے کہ کسٹمر مکینکوں کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے کہ یار یہ مکینک جو ہے نا پیسے زیادہ لے لیتے ہیں اور موٹر سائیکل کی ٹیوننگ اچھی نہیں کرتے
آج ہم بات کریں گے اس موضوع پر کہ مکینک کو کون سی چیزیں ایسی ہیں جو بنیادی چیزیں ہیں جن کا خاص خیال رکھتے ہوئے ٹیوننگ میں وہ چیزیں شامل کرنی چاہیے تاکہ گاہک کو جو ٹیوننگ سے پہلے مسائل تھے وہ ٹیوننگ کے بعد نہ ہوں اور وہ اس کی جو فیس ہے مکینک کی جو اس کے چارجز ہیں وہ دیتے ہوئے اس کو برا نہ لگے وہ خوشی سے اس کی فیس وغیرہ دے
ہم بنیادی چیزوں پہ بات کریں گے ویسے تو کچھ ایک دو چیزیں اگر ایکسٹرا بھی کر دی جائیں جو مکینک موقع پہ دیکھ رہا ہو کہ ان کو بھی دیکھنا ضروری ہے تو وہ بھی اگر یہ چیزیں کر دے تو بہت اچھی بات ہے گاہک کو اچھی سروس دیں گے وہ دوبارہ بھی آئے گا لیکن اگر آپ زیادہ اچھی سروس یا ایکسٹرا کام نہیں کر کے دے سکتے تو کم از کم ٹیوننگ کی حد تک ہی رہتے ہیں تو پھر ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ٹیوننگ میں کون سی بنیادی چیزیں ہیں جو ہمیں ضرور کر کے دینی چا ہیئے
تاکہ بائیک بہتر روانی سے چلے پٹرول کی ایوریج اچھی آئے اور اس کے بریک کلچ سسٹم جو بنیادی چیزیں ہیں وہ ساری اچھے سے کام کریں تو یہ ہم ایک ایک پوائنٹ پہ ساری چیزیں ڈسکس کرتے ہیں
سپارک پلگ کی صفائی
سپارک پلگ جیسا کہآپ سبھی لوگ جانتے ہیں کرنٹ کو پاس کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے گاڑی کی پک اپ میں بھی اس کی اہمیت ہے سپارک پلگ کو اچھے طریقے کے ساتھ صاف کرنا بہت ضروری ہے اور صاف کرنے کے بعد آپ اس کو بے شک وائر کے ساتھ اس کو صاف کریں اس کے بعد ہوا کے ساتھ اس کی اندر تک ہوا کے ساتھ پلگ کو جو اس کا پوائنٹ ہے ان کو اچھی طرح سے صاف کریں اس کے بعد بے شک آپ فیول کے چند ڈراپ کے ساتھ بھی پلگ کو صفائی کریں اور خشک ہونے دیں۔
چند منٹ میں پلگ صاف اور خشک ہو جائے گا تو اپ اس کو لگائیں پلگ کی جو ٹپ ہے اس کو دیکھیں پلگ کا تعلق ہوتا ہے کلومیٹرز کے حساب سے کہ ایک پلگ کی ایوریج لائف کتنے کلومیٹر ہے اور ایک اچھا مکینک اس کی ٹپ دیکھ کر بھی بتا دیتا ہے کہ پلگ جو ہے اب تبدیل ہونے والا ہے کوشش کریں اگر پلگ تبدیل ہونے والا ہے تو کسٹمرز کو بولیں کہ وہ این جی کے جاپان کا پلگ لگائے وہ مہنگا ہوتا ہے لیکن اس کی لائف بہت اچھی ہوتی ہے
اس کی کارکردگی بہت زبردست ہوتی ہے لیکن اگر وہ مہنگا پلگ افورڈ نہیں کر سکتا پھر اسے کسی بھی اچھے برانڈ کا کہیں کہ وہ خرید کر لائے آپ اس کو لگا دیں اگر اپ نے خود پارٹس رکھا ہوا ہے تو آپ اس کو دکھائیں کہ اپ کے پاس کتنی قسم کے پلگ ہیں اور ان کی قیمت کیا ہے پھر جو اس کا بجٹ اجازت دے گا وہ خریدے گا اور کبھی بھی اپنی مرضی سے پارٹس نہ لگائیں بنا بتائے ہو سکتا ہے کسٹمر وہ خریدنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو یا اس کی جیب میں اتنے پیسے نہ ہوں تو بعد میں آپ کا کسٹمر کے ساتھ رویہ خراب ہو
کسٹمر کو ہمیشہ بتائیں کہ یہ چیز خراب ہے کیا آپ نے تبدیل کرانی ہے اگر وہ کہے تو اس کی چیز تبدیل کریں اگر نہیں تو اس کو بتا دیں یہ عارضی لگا رہے ہیں جلد سے جلد اس کو اس تبدیل کر لیں
ایئر فلٹر کی صفائی
ایئر فلٹر کا کام بنیادی طور پر ایسا ہی ہے جیسا انسانی باڈی میں سانس لینے کے لیے پھیپھڑوں کا کردار ہوتا ہے تو اگر یہ ائیرفلٹر زیادہ ٹیوننگ ہونے کے بعد چوک ہو چکا ہو خراب ہو گیا ہو تو اس کو بدلنا بہت ضروری ہے اگر بالکل ٹھیک ہے صرف اس میں ڈسٹ آئی ہے اور نیا ہے ایک دو ہی ٹیوننگ میں وہ استعمال ہوا ہے تو پھر اس کو آپ پریشر والی ہوا کے ساتھ اچھی طرح سے صاف کریں اور کوشش کریں اس کی صفائی کا بھی ایک طریقہ ہے
پریشر والی نوزل جو ہے وہ اوپر سے کئی مکینک وہ اس کو صفائی کے لیے استعمال کرتے ہیں فلٹر کے اوپر اس سے کیا ہوتا ہے وہ کچرہااس کے اندر فکس ہو جاتا ہے فلٹر کو اندر سے نوزل ڈال کے جو پریشر ہوا والی ہوتی ہے وہ فلٹر کے اندر سے اس کو ڈال کے جب آپ پریشر ڈالیں گے تو وہ کچرہافلٹر کے اوپر والی سطح سے باہر کو نکلے گا اس طرح سے آپ نے فلٹر کی صفائی کرنی ہے
دوسرا یہ دیکھنا ہے کہ فلٹر کہیں سے ٹوٹا ہوا تو نہیں ہےخراب فلٹر نہیں لگانا لیکن بدلنے کی اگر ضرورت ہے تو کسٹمر کو بتانا ہے کہ اس کو بدلنا ہے وہ آپ سے خریدے یا لا کر دے یہ اس کی ذمہ داری ہے آپ نے اس کو بتانا ہے فلٹر ایک دفعہ نیا جب خریدا جاتا ہے تو دو ٹیوننگ اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ اس کو کوئی آٹھ دس ٹیوننگ کے لیے استعمال کیا جائے تو وہ مناسب نہیں ہے
کاربوریٹر کی صفائی
تیسری بنیادی چیز کاربوریٹر کی صفائی ہے کاربوریٹر کو جو اس کی کٹوری ہے نیچے سے پیچ لگے ہیں اس کو کھولیں کاربوریٹر فلوٹ دیکھیں کہ اپنے لیول میں ٹھیک ہیں اس کٹوری میں کچھ فیول ہوگا تھوڑا سا اور فیول کے ساتھ اس کٹوری کے پیندے میں جو کچرا جمع ہو گیا ہے اس کو صاف کر کے اچھی طرح سے نکالیں فلوٹ کو دیکھیں اس کا لیول ٹھیک ہے جیٹ صاف کریں کاربوریٹر کو باہر سے بھی پٹرول کے ساتھ دھویا جا سکتا ہے
اگر اس کے اوپر آئل جمع ہوا ہے ڈسٹ جمی ہوئی ہے اس کو صاف کریں اس کے علاوہ اگر پٹرول زیادہ گاڑی لے رہی ہے استعمال کر رہی ہے کسٹمر کہتا ہے کہ پٹرول زیادہ لے رہی ہے تو اپ اس کی ٹیوب سلائی کی ایڈجسٹمنٹ کو بھی دیکھ لیں چھوٹا سا کام ہے معمولی سا تو اس کے ایڈجسٹمنٹ دیکھیں کہ ٹھیک جگہ پہ ہے تو اس کی سیٹنگ کرنے سے بھی اپ کی پٹرول کی جو ایوریج ہے وہ اچھی ہو جائے گی
تو یہ بھی ایک اہم چیز ہے کاربوریٹر کی صفائی آپ ہوا کے پریشر کے ساتھ جو سوراخ والے ایریا ہیں ان کو اچھی طرح سے صاف کر سکتے ہیں
فیول کاک کی صفائی
اپ نے بہت ہی کم دیکھا ہوگا کہ کوئی مکینک ٹیوننگ میں فیول کا ک کی صفائی کرے فیول کا ک کی صفائی بنیادی طور پہ ایک ہی جگہ سے زیادہ طور پہ ہوتی ہے فیول کا کک کے نیچے جو اس کی چھوٹی سی کٹوری ہوتی ہے اس کو کھولیں اس کٹوری کے اندر آپ دیکھیں گے تو حیران ہو جائیں گے کہ جتنا اس کے اندر ڈسٹ کچرا اور گند جمع ہو چکا ہے
اس کو اچھی طرح سے صاف کر کے نکالیں دوبارہ ایک دو بار اس میں پٹرول ڈال کے اس کٹوری کو اچھی طرح سے دھوئیں اگر پٹرول فلٹر لگا ہوا ہے اور وہ کچرے سے بھرا ہوا ہے تو وہ بھی نیا لگائیں یہ گاہک کی اور آپ کی انڈرسٹینڈنگ ہے کچھ لوگ پٹرول فلٹر لگاتے ہیں کچھ لوگ نہیں لگاتے لگانے سے نقصان بھی کوئی نہیں ہے اور اگر نہیں لگا ہوا تو پھر آپ کسٹمر کو بتائیں کہ پٹرول فلٹر نہیں لگا ہوا آپ کے فیول کا ک کے کٹوری میں کچرا جمع ہوتا رہے گا اس کو کچھ مناسب وقفے کے بعد اس کی صفائی کرواتا رہے
بریک شو کی سیٹنگ
اگلے اور پچھلے بریک شو اگر اچھی طرح سے بریک نہیں لگ رہی تو سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ صرف اس کو ٹائٹ کرنے سے ہی مسئلہ حل ہو جائے گا اگر تو بریک شو درست ہے کسٹمر نے نئے ڈلوائے ہیں مسئلہ صرف اس کو ایڈجسٹ کرنے کا ہے تو اس کو آپ سمپل ٹائٹ کر دیں اور ضروری ایریا کو فیول یا گریس سے چکنا ضرور کریں
تاکہ بریک شو کی کارکردگی جو ہے وہ نرمی کے ساتھ ہو ہب کی بریک پتری جو ہے اس کو دیکھیں درست ہے وہاں پہ نئے آئل کے کچھ ڈراپس لگائیں فرنٹ ہب کی جو بریک پتری ہے وہاں پہ بھی اسی طرح سے فیول لگائیں بریک کیبل کو ٹائٹ کریں پچھلی بریک کو بھی ٹائٹ کریں اگر مناسب ورکنگ ہے تو بریک شو نہیں بدلنا
لیکن اگر بہت زیادہ وہ ڈاؤن ہو چکے ہیں بریک اور بہت نیچے جا کے لگ رہی ہے تو سیفٹی کے پوائنٹ آف ویو سے کسٹمر کو بتائیں کہ آپ کے اگلے یا پچھلے بریک شو تبدیل ہونے والے ہیں تو اس کی اجازت سے اس کے مشورے سے ان کو بھی تبدیل کریں یہ بہت ضروری ہے اگرآپ ہب کھولتے ہیں جب بریک شو تبدیل کرنے کے لیے اور دیکھتے ہیں کہ بریک شو تو ٹھیک تھے بریک نہیں لگ رہی تو پھر دیکھیں کہ ہب کے اندر لائنیں تو نہیں بن گئیں
ڈرم کے اندر لائنیں بنی ہیں جس سے ہب کی اندر کا سطح خراب ہو گئی ہے وہ بریک شو نئے بھی لگا لیں گے تو بھی وہ اچھی بریک نہیں بنا سکے گا اس صورت میں اس کو بتائیں کہ آپ کی ہب کا اندرونی جو ڈرم ہے وہ خراب ہے وہ خراد والے ڈرم لگا دیتے ہیں وہ ڈرم لگوائیں اور جب بھی وہ ڈرم لگوائیں ہونڈا کے جینوئین بریک شو سے مشورہ دیں اس کو ساتھ لے کر جائے اس کا سائز بہت پرفیکٹ ہوتا ہے اس سائز کا ڈرم لگوائیں لوکل بریک شو کا سائز وہ پرفیکٹ نہیں ہوتا لہذا آپ کا ڈرم بھی پرفیکٹ سائز کا نہیں ہوگا تو اس لیے اس کا ڈرم لگواتے ہوئے جینوئین بریک شو کا انتخاب کریں
کیبلز کی صفائی ستھرائی
ریس کیبل ،کلچ کیبل ،بریک کیبل ،میٹر کیبل یہ اگر سخت ہو جیسے کہ برسات کا موسم ہے بارشوں کا پانی یا سروس کروانے سے پانی اندر کیبلوں کے چلا جاتا ہے تو کوئی اتنا لمبا چوڑا کام نہیں ہوتا آسانی کے ساتھ ان کے اندر چند ڈراپس آئل ڈالیں بہت زیادہ نہیں ڈالنا تھوڑا اس کو ہلکا پھلکا ڈال دیں تاکہ کیبلز نرمی کے ساتھ ورک کریں رواں رہیں اگر کیبلز سخت ہو چکی ہیں ورک صحیح نہیں کر رہی جیسے کلچ کی بہت ٹائٹ ہے اس میں آئل بھی لگایا ورک نہیں کر رہی یا ریس میں وہ مزہ نہیں ہے تو ریس کیبل میں بھی آئل کے چند ڈراپس ڈالیں لیکن اگر ضروری ہو
اگرکیبل کا پی وی سی خراب ہو چکا ہو اور اس خرابی کی وجہ سے اس کے اندر سروس کے دوران یا بارش کا پانی جانے کا احتمال ہو جس سے یقینی طور پہ کیبل کی کارکردگی خراب ہوتی ہے تو اپ نئی کیبل کا مشورہ دیں اچھے برانڈ کی نئی کیبلز لگائیں ہونڈا کے جینین پارٹس استعمال کریں اگر قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے بجٹ اجازت نہیں دیتا تو کسٹمر کو پھر کسی اور لوکل اچھے برانڈ کا مشورہ دیں تو کیبلز کی اچھی کارکردگی کے لیے ان کو صفائی یا ان کی تبدیلی بھی ضروری چیز ہے
گاڑی ریس دیں گے تو زیادہ پاور فل لگے گی کلچ دبائیں گے نرم ہوگا کسٹمر کو ٹیوننگ سے پہلے والی گاڑی بھاری پن جو ہے وہ ٹیوننگ کے بعد وہ بھاری پن نہیں ہوگا تو اس سے کسٹمر گاڑی کو ہلکا پھلکا محسوس کرے گا گاڑی کی روانی میں بہتری آئے گی
ٹیپٹ کی ایڈجسٹمنٹ
ٹیپٹ کو ضرور چیک کیا کریں زیادہ دن چلنے سے ٹیپٹ کی ایڈجسٹمنٹ خراب ہو جاتی ہے ٹیپٹ سخت ہو جاتے ہیں اس سے گاڑی کو جب آپ کک مارتے ہیں تو ٹیپٹ کی ایڈجسٹمنٹ صحیح نہ ہونے سے وہ کک اپنا کام انجام نہیں دیتی گاڑی کی کارکردگی میں فرق آجاتا ہے تو ٹیپٹ کو ضرور چیک کیا کریں ٹیپڈٹ کو ایڈجسٹمنٹ کیا کریں
جینون سٹینڈرڈ کے مطابق اور دوسرا یہ بھی دیکھا کریں جب آپ ٹیپٹ کا کیپ اتار کے تو دیکھتے ہیں تو اس وقت یہ بھی چیک کر لیا کریں کہ کیا آئل پمپ گراری ورک کر رہی ہے اگر آئل پمپ گراری ورک کر رہی ہو تو پھر ٹیپٹوں کے اوپر آئل کی ایک ہلکی سی مقدار موجود ہوتی ہے
گاڑی اگر سٹارٹ کر کے ٹیپٹ چیک کریں گے تو وہ آئل کی فوار جو ہے وہ بھی باہر نکلے گی جس سے آپ کو یہ کنفرم ہو جائے گا کہ آئل پمپ گراری درست ورک کر رہی ہے کیونکہ اگر ٹیپٹوں کے اوپر وہ فوار آئل کی نہیں آرہی تو اس کا مطلب ہے کہ ائل پمپ گراری ورک نہیں کر رہی
اگر آئل پمپ گراری ورک نہیں کر رہی تو پھر کسی بھی وقت گاڑی سیز ہو جائے گی اس کی یا اگر گاڑی ہیٹ اپ ہو رہی ہے کسٹمر سے پوچھیں اگر گاڑی ہیٹ اپ ہو رہی ہے تو بھی ٹیپٹ کا اس کے ساتھ تعلق بنتا ایسا عام طور پرانی بائیک یا جس کا استعمال اچھا نہیں ہوتا کئی لوگ استعمال کر رہے ہوں کوئی دیکھ بھال نا کر رہا ہو اس طرح ہو جاتا ہے بائیک سیز ہو جاتی ہے اور پھر لمبا کام نکل آتا ہے
انجن آئل کی تبدیلی
تقریبا ایک ہزار سے بارہ سو کلومیٹر ایک سٹینڈرڈ آئل کی لمٹ ہوتی ہے چلانے کی اس لمٹ تک آئل اپنی کارکردگی بہترین رکھتا ہے اس سے زیادہ بائیک اگر چل جائے تو آئل کی جو گریوٹی ہے جو اس کا کوالٹی ہے جو اس کا فنکشن ہے وہ ختم ہو جاتا ہے پھر آئل میں وہ بات نہیں رہتی وہ کیمیکلز ختم ہو چکے ہوتے ہیں تو وہ پتلا ہو چکا ہوتا ہے
وہ انجن کے گھسنے کے عمل کو روکنے کی بجائے وہ نقصان کا باعث بنتا ہے اس میں کچرہ اتنا زیادہ جمع ہو چکا ہوتا ہے کہ وہ گاڑی کے انجن کو نقصان دیتا ہے اس لیے کسٹمر کو بتائیں کہ ہزار 1200 کلومیٹر جب گاڑی چل جائے تو اچھے برانڈ کا نمبر ون کوالٹی میں انجن آئل وہ تبدیل کریں ۔پرانے آئل کو اچھے طریقے سے نکالا جائے اس کو بالکل خالی کیا جائے پھر اس کے اس میں نیا آئل ڈالا جائے
چین گراری سیٹ کی صفائی
چین گراری سیٹ کو چیک کریں میگنٹ کور اتار کے فرنٹ گراری کو صاف کریں اگر چین ڈھیلا ہے اس کو ٹائٹ کریں اس کو ہلکی گریس یا آئل کے چند قطرے لگا دیں چین ٹائٹ کرتے ہوئے دیکھیں چین کو ٹائٹ کرنے والی ویل گوٹ یا چین ایڈجسٹر وہ خراب ہے تو اس کو تبدیل کر دیں
یہ چین بار بار ڈھیلا ہوتا رہے گا ویل گوٹ خراب ہے یا چین ایڈجسٹر خراب ہے یہ چیک نٹ رکھ کے بار بار چین چڑیاں جو عام طور پہ چین چڑیاں کہا جاتا ہے مکینک اپنی زبان میں ان کو استعمال کرنا کوئی سمجھداری نہیں یہ چین چڑی یا چین ایڈ جسٹر جو ہے اس کو تبدیل کریں ویل گوٹ تبدیل ہونے والی ہے وہ بھی کریں اگلی پچھلی گراری وہ دیکھیں اگر گراری سیٹ کی لائف پوری ہو چکی ہے تو اس کو بتائیں کہ لائف پوری ہو چکی ہے
اس کو بار بار ٹائٹ کروانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا کسی بھی وقت چین دوران سفر ٹوٹ سکتا ہے کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے چین کور اگر لگا ہوا ہے تو چین گراری سیٹ 15 ہزار کلومیٹر ایوریج ہوتی ہے جو بہت اچھے ہیں وہ بیس ہزار ہوتے ہیں اور اگر چین کور نہیں لگا ہوا اچھے سے استعمال نہیں ہو رہا ہے چین گراری سیٹ کی عمر آدھی رہ جائے گی۔ اگر چین کور نہیں لگا ہوا تو لگانے کا مشورہ دیں
بیٹری چیک اپ
بیٹری کو فریم سے اس کی جگہ پہ جہاں وہ فٹ ہے باہر نکالیں اس میں اگر واٹر لیول کم ہے تو تجویز کردہ ڈسٹل واٹر ہی استعمال کریں یہ کولر میں پڑا ہوا ٹھنڈا پانی یا نلکے سے پانی یہ بیٹری کی لائف اور اس کی پلیٹس کو تباہ کر دیتا ہے یہ سپیئر مل جاتا ہے ڈسٹل واٹر کسٹمر سے کہیں کہ وہ اپنی بیٹری کے لیے ڈسٹل واٹر لے کر آئے یا آپ اپنے پاس ایک بوتل لے کے رکھ لیں اس میں کسی کا بھی لیول کم ہو بیٹری کا اس میں تھوڑا سا ڈال دیا کریں
اور کسٹمر کو بتائیں کہ کبھی سادہ پانی نہیں ڈالنا ڈسٹل واٹر ہی بیٹری میں ڈالنا ہے اگر بیٹری ڈیڈ ہو چکی ہے ہیٹ اپ ہو چکی ہے وہ کام نہیں کر رہی اس کی پلیٹس تو اس کو لگانے کا فائدہ نہیں ہے کسٹمر کو بتا دیں کہ یہ بیٹری ڈیڈ ہے نئی لگائیں اور آلٹر کبھی کوئی ایسا کام نہ کریں جو مروجہ اصولوں کے خلاف ہو جیسے کہ بیٹری خراب ہو تو کپیسٹر لگا دیتے ہیں اج کل یہ بھی ٹرینڈ چلا ہوا ہے تو بیٹری کو ہی تجویز کیا جاتا ہے نہ کہ کپیسٹر کو
فائنل چیک اپ
گاہک کی نفسیات ہے کام ہونے کے بعد اگر آپ ایک چھوٹی سی ایک منٹ کی ٹرائی لے لیں اکثر دیکھا گیا ہے کہ مکینک ٹیوننگ کرنے کے بعد جب ایک ٹرائی لیتا ہے ٹرائی لینے کے بعد وہسیٹنگ کرتا ہے کیبل سیٹ کرنے والی ہو بریک شو سیٹ کرنے والے ہوں کوئی بھی کام کرنے والا ہو وہ جب دوبارہ کر کے کسٹمر کو اوکے کر کے بائیک دیتا ہے تو کسٹمر بہت خوش ہوتا ہے وہ مطمئن ہو جاتا ہے
تو یہ یہ ڈرامہ نہیں ہے اس کو جینون اور سنجیدگی سے لینا ہے کہ یہ کسٹمر کو ٹرائی کر کے بتائے سب ٹھیک ہے گاہک کو مشورہ بھی دے سکتا ہے آپ خود ڈرائی کریں ٹیسٹ کریں کہ ٹیوننگ کے مطابق سارے فنکشن ٹھیک ہیں اگر کمی بیشی رہ گئی ہے تو اس کو دوبارہ ٹھیک کر کے اس کو دے دیں
کسٹمر بھی مطمئن ہوگا اس کے علاوہ ایک جنرل چیک آپ نے چیک اپ کرنا ہے سرسری سا بس بائیک کی کوئی چیز خراب ہے انجن سے ہیڈ سے آوازیں ہیں تو کسٹمر کو بتا دیں کہ یہ مسئلہ اپ کا فیوچر میں خراب ہونے جا رہا ہے یا اس کی تبدیلی کی ضرورت ہے جب اس کو وقت ملے یا اس کا بجٹ ہو تو ان چیزوں کوٹھیک کرا لے یہ چند بنیادی باتیں تھیں کہ موٹر سائیکل کی ٹیوننگ کس طرح ہونی چاہیئے
میں امید کرتا ہوں کہ اس آرٹیکل کو پڑھنے کے بعد ہمارے مکینک بھائی ان چیزوں کا خاص طور پر خیال رکھیں گے اور کسٹمر کو خوشگوار ماحول میں اس کا کام کرکے دینگےخوش اخلاقی سے پیش آئیں گے تو یقینی طور پہ کسٹمر خوش ہوگا اور آپ کے رزق میں برکت آئے گی۔
نوٹ ۔ اگر کسی دوکاندار بھائی ، ہول سیلرکو چین گراری سیٹ کا سٹاک چاہیئے تو وہ نیچے دیئے گئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتا ہے
03114366443
