آپ میں سے اکثر دوست کلچ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوتے اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں کلچ کی سیٹنگ سے لے کر کلچ پلیٹ کی تبدیلی تک بہت سارے ایسے مراحل ہوتے ہیں جن کو حل کیے بغیر آپ کلچ کی کارکردگی کو بہتر نہیں بنا سکتے اج ہم اس سلسلے میں کچھ اہم پوائنٹ پر بات کریں گے کلچ کی کارکردگی کو کس طرح سے بہتر بنایا جا سکتا ہے
اج ہم بات کریں گے سی ڈی 70 بائیک کی کوئی سی بھی بائیک ہو چاہے وہ ہہنڈا کمپنی کی ہو یا چائنہ میں ہو مطلب کسی بھی کمپنی کی بائیک ہو کلچ کی کارکردگی کو کیسے بہتر بنائیں اور اس میں کن چیزوں کو تبدیل کرنے سے اپ مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں یہاں ہم رائیڈر اور مکینک دونوں کے ھوالے سے کچھ باتیں شیئر کرینگے تاکہ دونوں اس سے مستفید ہو سکیں
عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ کلچ کے یا تو بہت زیادہ نرم ہونے کا شکوہ کرتے ہیں یا بہت زیادہ سخت کہ کلچ لیور کو دبانے سے یا تو بہت زیادہ وہ ڈھیلا ہوتا ہے اور جیسے ہی اپ گیر لگاتے ہیں تو بائیک ایک جھٹکے سے آگے کی طرف چل پڑتی ہے یا اس کا فرنٹ ویل جو ہے وہ اوپر اٹھ جاتا ہے یا وہ ایک دم سے آگے کی طرف نکلتی ہے دوسری عمومی شکایت یہ ہوتی ہے کہ اپ کلچ لیور کو دباتے ہیں وہ بہت زیادہ سخت ہوتا ہے
اور زیادہ لمبا سفر کرتے ہوئے آپ کے ہاتھ انگلیاں تھک جاتی ہیں بار بار کلچ کو دباتے ہوئے تو اس کا کیا حل ہے کہ کلچ کی کارکردگی نارمل ہو سخت بھی نہیں ہونے چاہیے زیادہ نرم بھی نہیں ہونا چاہیے کہ بالکل ہی اپ گیر لگائیں اور وہ آگے کو نکلے اور اپ کو پھر خاص طور پہ جب اپ کسی اشارے پہ کھڑے ہوں تو اپ کو ساتھ بریک کے اوپر بھی پاؤں رکھنا پڑے کہیں گاڑی آگے کو نہ نکل جائے جو پرانے ڈرائیور ہوتے ہیں ان کو کچھ اندازہ ہوتا ہے کہ اس کو کیسے فکس کر سکتے ہیں
مثال کے طور پہ پرانے ڈرائیور جو ہیں وہ کلچ کیبل کے اینڈ پہ جودو نٹ لگے ہوتے ہیں جو کلچ ورم کے ساتھ نیچے لنک کرتے ہیں وہاں سے وہ کلچ کیبل کو ٹائٹ یا نرم کر کے نٹ کو ایڈجسٹ کر کے اپنا مقصد حاصل کر لیتے ہیں یہ عام طور پہ لوگ کر لیتے ہیں لیکن آخر کب تک یہاں سے اپ اس کو ٹھیک کریں گے وقتی طور پہ اگر تو کیبل کے سائز میں مسئلہ ہو تو اپ اس کو سیٹ کر سکتے ہیں یا کلچ ورم کے اندر ایک ایڈجسٹر پتری ہوتی ہے
جس کی درست سیٹنگ ہوتی ہے اگر وہ سیٹنگ اؤٹ ہو جائے خراب ہو جائے تو پھر کیبل سے ٹھیک کرنے کے باوجود بھی وہ برائے نام تو ٹھیک ہو جائے گی لیکن اس کا فنکشن ٹھیک نہیں ہوگا ہمیں کئی چیزوں کو دیکھنا ہوگا اگر تو کیبل کا مسئلہ ہے کیبل کے سائز کا آپ نے بہت ہی گھٹیا برانڈ کی کیبل استعمال کی ہے پھر بھی یہ مسئلہ ہو سکتا ہے یا نئی کیبل لگائی ہے تو پھر اپ کو کیبل تبدیل کرنے سے بھی مسئلہ حل ہو جائے گا
لیکن اگر آپ کی کیبل جینون کوالٹی کی ہے یا لوکل ہونے کے باوجود بھی اچھی کوالٹی کی ہے یا آپ کی کیبل کافی عرصے سے چل رہی ہے اور پہلے ٹھیک تھی اب مسئلہ آ رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ مسئلہ کیبل میں نہیں ہے کیبل کے سائز میں نہیں ہے کلچ کی ایڈجسٹمنٹ اؤٹ ہو چکی ہے
ہم ان سارے مسائل کو ایک ایک کر کے دیکھتے ہیں سب سے پہلے اگر تو کلچ کیبل سے ہی ٹائٹ ہونے یا سخت ہونے کی شکایت ہے تو اس میں عام طور پہ آپ کلچ کیبل کو لیور سے باہر نکال کے اس کے اندر تھوڑا بہت آئل لگا کے خود بھی بہتر کر سکتے ہیں یا مکینک کو بھی اگر آپ بول دیں گے تو وہ کلچ کیبل میں چند قطرے صاف آئل کے ڈال دے گا اور اس کے اندر جو وائر ہوتی ہے اس کو تھوڑا سا موو کر کے آئل اس میں مکس کر دے گاتو وہ نرم ہو جائے گی
اور یہ عموما اس لیے ہوتا ہے کہ اپ جب بائیک کی سروس کراتے ہیں یا بارش کے موسم میں اس کیبل کے اندر پانی چلا جاتا ہے تو کچھ عرصے بعد وہ زنگ کی شکل میں اندر کی جو وائر ہوتی ہے کیبل کے انر حصے میں جو موو کرتی ہے وہ سخت ہو جاتی ہے اس میں زنگ لگ جاتا ہے تو جب اپ آئل لگاتے ہیں تو وہ اندر سے نرم ہو جاتی ہے اور دوبارہ سے اس کا فنکشن ٹھیک ہو جاتا ہے
دوسرے نمبر پہ اگر کلچ کا باقی سسٹم ٹھیک ہے تو کلچ ورم والے حصے میں جا کے آپ اس کیبل کے جو نٹ ہوتے ہیں اس کو ایڈجسٹ کر لیتے ہیں اپنے حساب سے جہاں آپ آسانی سے ایک کلچ کا فنکشن رکھنا چاہتے ہیں تو وہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے
لیکن اگر کلچ کی کیبل بہت زیادہ سخت ہو چکی ہے تو آپ نئی کلچ کیبل لگائیں اس کو ایڈجسٹ کروا لیں مکینک سے تو اپ اپنی مرضی کے کلچ فنکشن لے سکتے ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اپ نے کلچ کیبل تو بدل لی ہے لیکن ککلچ کی کارکردگی پھربھی ٹھیک نہیں ہے اگر تو کلچ نرم ہے تو ایڈجسٹ کر کے کام چلایا جا سکتا ہے
لیکن اگر پھر بھی کلچ کیبل کے ایڈجسٹر نٹ کے ایڈجسٹمنٹ بالکل اینڈ پہ چلی جاتے ہیں نٹ جو ہیں وہ اخری حد تک اپ نے ایڈجسٹ کر لیئے ہے لیکن گیئر لگاتے ہی گاڑی آگے کو نکلتی ہے اور آپ کو بریک لگا کے اس کو روکنا پڑتا ہے اشاروں پہ یا ویسے ہی کھڑے ہوئے تو اب اس کا حل کیبل نہیں ہے کیبل کا سائز نہیں ہے اب اس کا حل ہے کلچ جو سائیڈ پہ کلچ ورم جہاں پہ لگا ہوتا ہے لیور فنکشن ہوتا ہے
جو کلچ کا اس کے اندر ایک کلچ ورم ایدجسٹر پتری ہوتی ہے اس کا ایڈجسٹ کے لیے ساتھ پیج ہوتا ہے اس کو ایڈجسٹ کرتا ہے آپ مکینک کو بتائیں گے کہ یہ مسئلہ ہے وہ اس کو ایک سائیڈ پہ گول ٹکی نما پلیٹ لگی ہوتی ہے اس کو کھولے گا اس کے اندر کلچ ورم کی ایڈجسٹمنٹ کرے گا
اس پتری کی اور سکرو کو سیٹ کرے گا لیکن اگر وہ پتری خراب ہو چکی ہو اپ کی بار بار ٹھیک کر کے اپ وہ پرانی ہو گئی ہے اب وہ تو اس پتری کو مکینک چینج کرے گا اس کو چینج کرنے سے بھی بائیک کی کلچ جو ہے نا وہ نیوٹرل پوزیشن پہ چلا جائے گا لیکن کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ اپ نے وہ پتری بھی چینج کر لی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا
تو اس کا کلچ ورم کی جو شافٹ ہے وہ بھی چینج ہو جاتی ہے بڑی آسانی کے ساتھ اور نارمل قیمت میں مل جاتی ہے اس شافٹ کو بھی چینج کروائیں جب اپ شافٹ کو چینج کروائیں تو یاد رکھیں اس شافٹ کے فنکشن کو پراپر کرنے کے لیے ایک سپرنگ ہوتا ہے جس کو کلچ ورم سپرنگ بولتے ہیں بالکل نارمل سی قیمت کا ہوتا ہے وہ کوئی اتنا مہنگا نہیں ہے اس سپرنگ کو بھی تبدیل کروا لیں
اور جب بھی شافٹ چینج کروائیں تو مکینک کو یہ واضح طور پہ بتائیں کہ اپ کو مسئلہ کیا ہے آپ کلچ کو نارمل رکھنا چاہتے ہیں اور اس کلچ ورم کو لگاتے ہوئے پراپر جہاں پر گریس لگانے کی ضرورت ہو وہ ہلکی گریس سے بھی اس کی کارکردگی کو بہتر بنائے اس کے علاوہ اگر آپ کی کا ابھی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا
گاڑی چلتے ہوئے اواز نکالتی ہے کلچ والے حصے سے بھاری پن ہے کلچ سے اپ مطمئن نہیں ہیں اور کافی عرصے سے اپ نے کلچ پلیٹ تبدیل نہیں کروائی تو اب اپ کو کلچ پلیٹ بھی تبدیل کروانے کی ضرورت ہے کلچ پلیٹ اچھی کوالٹی کی لیں اور اس کے ساتھ پریشر پلیٹ بھی تبدیل کروا لیں کیونکہ اس کا گھسنے سے پریشر پلیٹ کا جو سائز ہے وہ کم ہو جاتا ہے
اور اس کی وہ سائز کی فٹنگ وہ نہیں رہتی جو جینون ہوتی ہے اس لیے کلچ پلیٹ کے ساتھ پریشر پلیٹ بھی تبدیل کروائیں یاد رکھیں اچھا مکینک کلچ پلیٹ تبدیل کرتے ہوئے نئی کلچ پلیٹ کو کچھ ٹائم کے لیے نئے موبل آئل میں ڈبو کے رکھے گا خشک کلچ پلیٹ نہیں ڈالنی چاہیے اور ائل نیا ہی اس وقت ڈالنا چاہیے
جب اپ کلچ پلیٹ وغیرہ ڈال رہے ہو کلچ پلیٹ ڈالنے کے بعد اپ دوبارہ سے ایک دفعہ جائزہ لیں کہ کلچ پلیٹ لگانے کے بعد اس کا کلچ پتری کلچ شافٹ اس کا سپرنگ پراپر لگ گیا ہے کلچ ورم کی جو شافٹ ہے وہاں پر ایک سیل بھی ہوتی ہے کیا سیل لیک ہے بہتر ہے کہ بہت ہی نارمل قیمت میں یہ چیزیں مل جاتی ہیں کوئی اتنی زیادہ مہنگی نہیں ہوتی
تو وہ کلچ ورم کی سیل بھی تبدیل کر دے اب آپ نے کلچ ورم کی پتری بھی ایڈجسٹ کر دی کلچ شافٹ بھی تبدیل کر دی ورم سپرنگ بھی پراپر گریس بھی کر دی اور کرچ پلیٹ کو بھی اچھے طریقے سے اپ نے فٹ کر دیا کیبل کی سیٹنگ فائنلی ایک دفعہ کیبل کی فٹنگ کو دوبارہ سے جائزہ لیں
کہ اب اپ کی گاڑی کا فنکشن کلچ کا نیوٹرل پوزیشن میں چلا گیا ہے تو اب کیبل جو ہے کلچ والی اس کی ایڈجسٹمنٹ کہاں پہ ہونی چاہیے وہ نٹ ہے اس کے لیے اس نٹ کی مدد سے کلچ والے حصے میں آپ جا کے وہاں سے اس کی پراپر ایڈجسٹ کریں اس کے بعد گاڑی کو ٹیسٹ ڈرائیو لیں کلچ کی کارکردگی جانچنے کے لیے گاہک کے مائنڈ کو دیکھیں کہ وہ کلچ کس طرح کا پسند کرتا ہے
میڈیم بہت نرم یا تھوڑا سخت یاد رکھیں اچھا مکینک گاہگ کو مطمئن کرتا ہے اور گاڑی کی مرمت کو کمپنی کے مروجہ اصولوں کے مطابق ٹھیک بھی کرتا ہے اب آپ نے ہر چیز کو چیک کر لیا ٹیسٹ ڈرائیو بھی لے لی ٹیسٹ ڈرائیو لینے سے آپ کا کسٹمر آپ پہ بہت زیادہ مطمئن ہو جائے گا
گاہک کو بتائیں کہ اب وہ گاڑی کو چلا کے کلچ کی کارکردگی چیک کریں جب وہ چیک کر لے سمطمئین ہو جائے اس کے بعد گاڑی اس کے حوالے کرے اس طرح سے اپ کا گاہک دوبارہ بھی آپ سے کام کروائے گا کلچ کا اس کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا یاد رکھیں گاہک کی جیب کے مطابق پارٹس خریدیں یا اس کو بیچیں کچھ مکینک کے پاس سامان موجود ہوتا ہے
سستا سامان لے کے بہت مہنگا بیچتے ہیں کارکردگی گاڑی کی اتنی اچھی نہیں ہوتی کسٹمر کے پیسے ضائع ہو جاتے ہیں سامان کے مطابق پیسے وصول کریں کاہک سے پہلے کلیئر کریں کہ اس نے جینون خریدنا ہے اس نے درمیانی کوالٹی کا سامان لینا ہے یا اس نے گزارے کے مطابق لینا ہے اس کی جیب کے مطابق اس کی رضامندی جان کے اس کا کام کریں لیکن اس کو بتا دیں کہ اس کوالٹی میں یہ نتائج ملیں گے۔
اگر آپ بھی لوگوں کی معلومات کے لیئے کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ نمبر 03114366443 پر رابطہ کریں
